۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ماموستا خدایی

حوزہ / ایران کے شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے کہا: سفاک اور غاصب اسرائیلی حکومت کے جرائم پر جس قدر خاموش رہیں گے اس کی گستاخی اور جسارت میں اضافہ ہوگا۔ پس آج اس دشمن کے مقابلے میں اتحاد وحدت سے اہم کوئی چیز نہیں ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے خبر نگار سے گفتگو کرتے ہوئے مولوی عبدالرحمن خدائی نے ملت فلسطین پر غاصب صیہونیوں کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: غاصب صیہونیوں نے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ انسانیت سے عاری ہیں اور کسی قانون کے پابند نہیں ہیں۔ ان کا کام صرف فلسطینیوں کی نسل کشی ہے اور اس کی واضح مثال غزہ کے ہسپتال میں مریض اور زخمیوں پر بمباری ہے۔

شہربانہ کے امام جمعہ نے مزید کہا: آج عالم اسلام ایک بہت بڑے امتحان میں مبتلا ہے۔ عالم اسلام کو غاصب اسرائیلیوں کے ہاتھوں مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

مولوی خدائی نے کہا: آج اسرائیل پہلے سے کہیں زیادہ کمزور ہے۔ جس کا ثبوت طوفان الاقصی آپریشن میں فلسطینی مجاہدین کے ہاتھوں اس کی شکست فاش ہے۔ آج اسلام اور انسانیت کو اسرائیل کے ناپاک وجود سے نجات دینے کی بہترین فرصت ہے۔

شہر بانہ کے اہل سنت امام جمعہ نے آخر میں کہا: ہم اس سفاک اور غاصب اسرائیلی حکومت کے جرائم پر جس قدر خاموش رہیں گے اس کی گستاخی اور جسارت میں اضافہ ہو گا۔ پس آج اس دشمن کے مقابلے میں اتحاد وحدت سے اہم کوئی چیز نہیں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .